29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لندن، وزیراعظم گیلانی کی میاں نوازشریف سے ملاقات
جنگ نیوز -
لندن… وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے لندن میں مسلم لیگ نون کے سرابراہ میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے ۔انھوں نے نواز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی۔ملاقات میں وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ میاں نوازشریف قومی رہنما ہیں اوران کی علالت سے پوری قوم فکرمند ہے۔ انھوں نے ن لیگ کے سربراہ کے لیے نیک خواہشات کااظہار بھی کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی معاشی اورامن وامن کی مجموعی صورت حال پرتبادلہ خیال بھی کیا۔