تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

آئندہ ججز کی ترقیاں جوڈیشل اکیڈمی میں تربیت سے مشروط ہونگی، جسٹس اعجاز

جنگ نیوز -
لاہور …لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس اعجاز احمد چودھری کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ججز کی ترقیاں جوڈیشل اکیڈمی میں تربیت سے مشروط ہوں گی،ان کے قول وفعل میں تضاد نہیں ہونا چاہیے۔وہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تربیت مکمل کرنے والے باون سول ججوں سے خطاب کر رہے تھے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ ججوں کو گھر میں بھی اچھا ہونا چاہیے اور باہر بھی، ان کے قول وفعل میں تضاد نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وکلا کے ساتھ ججز کا رشتہ بہت گہرا ہے انہوں نے عدلیہ کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جج صاحبان شیشے کے گھروں میں بیٹھے ہوتے ہیں اس لئے اگر وہ کسی تعصب کے بغیر فیصلہ کریں گے تو لوگ آپ کی عزت کریں گے۔ اگر جج ایک بھی فیصلہ غلط کرے تو اسے آخرت میں بھگتنا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.