تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سرگودھا:کسانوں کا ڈیزل ، کھا د مہنگائی میں اضا فے کیخلاف احتجاج

جنگ نیوز -
سرگودھا…سرگودھا میں کسانوں کا ڈیزل ، کھا د اور زرعی ادویا ت کی قیمتوں میں اضا فوں کے خلاف احتجاجی مظا ہرہ کیاگیا ۔کسا ن بورڈ کے زیر اہتمام ضلع کچہری سرگودھا سے کسا نوں نے کمشنر آفس تک احتجاجی جلو س نکا لا ، جلوس کے شر کا نے ڈیزل، کھا د اور زرعی ادویا ت کی قیمتوں میں اضا فہ کر نے پر حکو مت کے خلاف شد ید نعرے بازی کی ۔ کسا ن بورڈ کے صدر چوہدری شمس نو ید چیمہ نے احتجاجی کسا نو ں کی قیا دت کی اس مو قع پر کسا نو ں نے کمشنر آفس کے با ہر دھر نا بھی دیا۔ کسا نو ں نے مطا لبہ کیا کہ حکو مت فو ری طور پرڈیزل کی قیمتوں میں اضا فہ وا پس لے اور زرعی ادویا ت کے نر خو ں میں کمی کی جا ئے جبکہ بجلی لو ڈشیڈنگ کو فی الفور ختم کیا جائے اس سے پاکستان کو معا شی طور پر نا قا بل تلا فی نقصا ن پہنچ رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.