29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وہاڑی: غربت سیتنگ خاتون نے خودکوآگ لگالی
جنگ نیوز -
وہاڑی …وہاڑی میں غربت کے ہاتھوں تنگ خاتون نے تیل چھڑک کر خودکوآگ لگادی۔پولیس ذرائع کے مطابق لالہ زار کالونی کی رہائشی35سالہ فاطمہ بی بی نے غربت سے تنگ آکر خود کو تیل چھڑک کر آگ لگادی ،جس نے وہ بری طرح جھلس گئی ،خاتون کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وہاڑی منتقل کیاگیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی ۔خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے یہ اقدام غربت سے تنگ آکر اٹھایا۔اس کا کہنا تھا خاوند تندور پر روٹیاں لگاتا ہے کبھی تو روزگار مل جاتاہے اور کبھی اس سے بھی محرو م رہ جاتے ہیں۔