29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بابری مسجد شہادت کیس کی سماعت27 اپریل تک ملتوی
جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارت میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے ایل کے ایڈوانی سمیت آٹھ ملزموں کے خلاف بابری مسجد شہادت کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی ۔سماجی کارکن انا ہزارے سے اظہار یک جہتیکیلئے وکلا آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے بابری مسجد شہادت کیس کی سماعت نہیں ہوسکی ۔ توقع ہے کہ آئندہ سماعت پر سی بی آئی کے گواہ حاجی محمد پر جرح کی جائے گی ۔ گذشتہ سماعت پر سینئر پولیس افسر انجو گپتا پر جرح مکمل کی گئی تھی جو 6 دسمبر 1992 کو ایل کے ایڈوانی کے ساتھ بطور سیکیورٹی افسر تعینات تھیں ۔ انجو گپتا کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کی شہادت کے روز ایل کے ایڈوانی نے اشتعال انگیز تقریر کی تھی ۔ ایڈوانی نے اپنے حامیوں سے کہا کہ مندر اسی جگہ بنے گا اور ان کی تقریر کے بعد ہندو انتہا پسند بابری مسجد کی طرف بڑھنے لگے ۔