تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بھارت پاکستانی کھلاڑیوں کو اچھوت نہ سمجھے ، شاہد آفریدی

جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے اپیل کی ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اچھوت نہ سمجھا جائے اور انہیں آئی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت ملنی چاہئے ۔ بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ وہ خود آئی پی ایل میں حصہ لینا چاہتے ہیں ، بلکہ یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے بڑا پلیٹ فارم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بھارت میں ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیل چکی ہے اور اسے آئندہ بھی وہاں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ اس بات پر پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت دکھ ہے کہ ان کے ساتھ اچھوتوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کی دعوت پر پاکستانی وزیر اعظم نے ورلڈ کپ کا سیمی فائنل دیکھا جو مثبت عمل تھا ۔ اب آئی پی ایل کو کشیدگی میں مزید کمی کا پلیٹ فارم بنایا جاسکتا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.