29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جیا بچن 9اپریل کو 63ویں سالگرہ منائیں گی
جنگ نیوز -
ممبئی… بالی ووڈلیجنڈ امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن9اپریل کواپنی63ویں سالگرہ منائیں گی۔9اپریل1948کو بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر جبل پور کے ایک بنگالی خاندان میں جنم لینے والی جیا بہادری نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کی شروعات1963میں فلمMahanagarسے چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے کی۔بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بطور ہیروئن جیا بہادری کی پہلی فلم"گڈی"تھی جس کے بعد انہوں نے "ابھیمان"،جوانی دیوانی،باورچی،پیا کا گھر،زنجیر،سلسلہ،شعلے،ہزار چوراسی کی ماں،فذا،کبھی خوشی کبھی غم اور کل ہونا ہو جیسی کامیاب فلموں میں کام کرکے بہترین اداکارہ اور معاون اداکارہ کے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔فلم بنسی برجواور زنجیرمیں امیتابھ بچن کیساتھ کام کرنے کے بعد 1973میں اس جوڑی نے شادی کرلی جسکے بعد انہوں نے ابھیمان،چپکے چپکے ،شعلے اور سلسلہ جیسی کامیاب فلمیں بالی ووڈ کو دیں۔کامیاب اداکارہ ،بیوی اور سیاستدان کی حیثیت سے خود کو منوانے والی جیابچن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سمیت بھارت کے سویلین ایوارڈ پدما شری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔