29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جیو سوپر کے بعد آگ ٹی وی بند کرنے کے حکومتی احکامات
جنگ نیوز -
کراچی …جیو اور جنگ گروپ کے خلاف حکومتی انتقامی کارروائیاں جاری ہیں اور اس سلسلے کی نئی کڑی اب پیمراکیجانب سے کیبل آپریٹرزکوآگ ٹی وی کی نشریات بندکرنیکے حکم کے ذریعے سامنے آئی ہے، اسپورٹس چینل کے بعد جیو کے نوجوانوں کے چینل آگ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔پتہ چلا ہے کہ کیبل آپریٹرزکوآگ ٹی وی کی نشریات بندکرنے کے زبانی احکامات دیے جارہے ہیں۔ جس کے باعث بیشترکیبل آپریٹرز نے پیمراسے تحریری احکامات کامطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ تین روز قبل حکومت نے پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا اسپورٹس چینل جیو سوپر بھی ادارے کے خلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے بند کردیا تھا۔