29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بھٹو کیخلاف وعدہ معاف گواہ کے بیان کی نقل طلب
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزارت قانون و انصاف نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد سے ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف قتل کیس میں وعدہ معاف گواہ مسعود محمود کے بیان کی مصدقہ نقل مانگ لی ہے۔ وزارت قانون و انصاف اور پارلیمانی امور کے سینئر کنسلٹنٹ عارف چوہدری نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کو خط تحریر کیا ہے ۔ خط میں بھٹو کے خلاف قتل کیس میں وعدہ معاف گواہ مسعود محمود کے ریذیڈنٹ مجسٹریٹ کے سامنے قلمبند کرائے گئے بیان کی مصدقہ نقل فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ وعدہ معاف گواہ مسعود محمود کا بھٹو کے خلاف بیان اس وقت کے مجسٹریٹ غضنفر ضیا نے قلمبند کیا تھا۔