29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
گیس فراہمی میں کمی پر لوڈ شیڈنگ بڑھ جائیگی،کے ای ایس سی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو گیس کی فراہمی میں مزید کمی کی گئی تو صنعتی علاقوں میں کم از کم آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرنی پڑے گی۔کے ای ایس سی کے ڈائریکٹر اسپیشل پروجیکٹ ذوالفقار علی نے جیو نیوز کے پروگرام ایک سے دو میں گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ بھٹ گیس فیلڈ سالانہ مرمت کے لیے بند ہونے سے اگر ان کو گیس فراہمی میں مزید 80 سے 100 ملین مکعب فٹ یومیہ کمی کی گئی تو صنعتی علاقوں میں کم از کم آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنا پڑے گی۔ جبکہ گھریلوصارفین کیلئے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے14 گھنٹے ہوسکتا ہے۔