تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ولی بابرقتل کیسکے پانچوں ملزمان کا18اپریل تک جسمانی ریمانڈ

جنگ نیوز -
کراچی…انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے نگران جج جسٹس مقبول باقر نے جیو نیوز کے نمائندے ولی بابر کے قتل میں گرفتار پانچ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے18 اپریل تک پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ملزمان فیصل عرف نفسیاتی، سید محمد علی رضوی، شاہ رخ عر ف مانی ، نوید عرف پولکا اور محمد شکیل ملک کو بکتر بند گاڑی اور بھاری سیکیورٹی میں لایاگیا اور ان چہرے ڈھانپ کرعدالت میں پیش کیا گیا۔اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ارشد اقبال چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ اس گروہ کے ماسٹر مائنڈ فیصل عرف موٹا، سعید کمانڈو، اسد، ناصر، لیاقت علی، کامران عرف زیشان اور دیگرمفرور ہیں۔تاحال بہت سا تفتیشی عمل باقی ہے اس لیئے ملزمان کودس روز کے لیئے پولیس کی تحویل میں دیا جائے۔ عدالت نے استدعامنظور کرتے ہوئے 18 اپریل تک ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پراسیکیوٹر ارشداقبال چیمہ نے بتایا کہ ضرورت پڑنے پراس کیس کے لیئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنائی جاسکتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.