تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مہمندایجنسی میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تیس شدت پسندہلاک

جنگ نیوز -
غلنئی…مہمندایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے30 شدت پسند ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کارروائی تحصیل بائی زئی کے علاقے سورانگ درہ اور میتئی میں کی گئی۔جہاں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں سے نشانہ بنایا۔ فضائی آپریشن میں30 شدت پسند ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔قبائلی علاقے میں فورسز کی کارروائی گزشتہ تین روز سے جاری ہے۔ جس میں اب تک80 سے زائد شدت پسند ہلاک جبکہ ان کے کئی ٹھکانے تباہ کیے جاچکے ہیں۔ فورسز نے کئی اہم مقامات کوبھی شدت پسندوں کے قبضے سے چھڑوالیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.