تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جیوسوپرکے خلاف کارروائی عوام کے خلاف سازش ہے، مشاہد حسین

جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سیدنے جیوسوپرکے خلاف کارروائی کوعوام کے خلاف سازش قراردیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت ایچ ای سی، نیب اور پیمرا کو اپنے مقاصد کے لئے تباہ کررہی ہے۔ اسلام آبادمیں نیوزکانفرنس میں انہوں نے جیوسوپرکی نشریات پرعائدپابندی فوری ختم کرنے کامطالبہ کیا، انہوں نے ایک دن پہلے چیئرمین پیمرا کی نیوز کانفرنس کے دوران روزنامہ جنگ کے سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل کے ساتھ بدسلوکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی کے خلاف اقدامات غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.