تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ریمنڈکے زیراستعمال گاڑی سپرداری پراصل مالک کے حوالے

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں دو افراد کے قتل میں ملوث ریمنڈ ڈیوس کے زیر استعمال گاڑی سپرداری پر اصل مالک کے حوالے کردی گئی۔ستائیس جنوری کو لاہور کے علاقے مزنگ میں امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس نے فیضان اورفہیم کو قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی ایل ای سی5545 قبضے میں لے رکھی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج یوسف اوجلہ نے سپرداری پر گاڑی اس کے مالک سہیل نثار کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ادھر مقتول فیضان اورفہیم کی موٹرسائیکل ابھی تک تھانہ لٹن روڈ میں موجود ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.