29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی:رینبو سینٹر میں گرینیڈ حملے کیخلاف تاجروں کا احتجاج
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں گزشتہ شب رینبوسینٹر میں مسلح افراد کی جانب سے گرینیڈ حملے کے خلاف تاجروں نے دکانیں بند رکھیں اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔کراچی میں گزشتہ شب پریڈی تھانے کی حدود میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے رینبو سینٹرپرہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور19افراد زخمی ہو گئے ،واقعہ کے خلاف تاجروں نے آج اپنا کاروبار بند رکھااور احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کاکہنا تھا کہ کراچی کے کاروباری مراکز میں اس طرح کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں کبھی دکانوں میں پراسرارآگ لگادی جاتی ہے تو کبھی مسلح ملزمان مارکیٹوں پر فائرنگ کر جاتے ہیں یا دستی بم پھینک جاتے ہیں۔