29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شام:حکومتی مخالفین پر پولیس کی فائرنگ سے 10مظاہرین ہلاک
جنگ نیوز -
درہ…شام کے شہر درہ میں حکومتی مخالفین کے مظاہرے کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی فائرنگ سے10 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ نماز جمعہ کے بعد درہ شہر میں حکومت مخالفین نے احتجاجی ریلی نکالی۔مظاہرین نے شہر کی سڑکوں پر مارچ کیا اور حکومتی مراکز کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔جس پر سادہ کپڑوں میں ملبوس سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر آنسو گیس پھینکی اورفائرنگ کردی۔