تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

غیر فعال قرضوں کا حجم517 ارب روپے ہوگیا، اسٹیٹ بینک

جنگ نیوز -
کراچی…اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ بینکوں کے قرضوں میں اضافے کا عمل جاری ہے اور دسمبر تک غیر فعال قرضوں کا حجم517 ارب روپے ہوگیا ہے، آٹو موبائل صنعت کے ڈوبنے والے قرضے سب سے زیادہ ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جاری سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بینکوں کے غیر فعال قرضوں میں اضافے کا عمل جاری ہے، اور اکتوبر سے دسمبر کی سہ ماہی کے دوران غیر فعال قرضوں کی مالیت58 ارب روپے اضافے کے ساتھ517 ارب90 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔غیر فعال قرضوں میں آٹوموبائل صنعت ساڑھے23 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ ٹیکسٹائل کے غیرفعال قرضے قدر بہتری کے بعد22 فیصد، سیمنٹ صنعت کے قرضے16 فیصداور چینی کی صنعت میں تقریباً17 فیصد ہے، کیمیکلز، زراعت اور بجلی کی فراہمی کا غیرفعال قرضوں میں حصہ10 فیصد سے کم رہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.