تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں انتہائی سردی اور انتہائی گرمی کی صورت حال درپیش ہے، اگلے چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بالائی اورشمالی علاقوں میں شروع ہونے والابارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے پیرتک جاری رہے گا،،اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی سندھ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں ژوب ،کوئٹہ اور قلات ڈویژن میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، جبکہبالائی اوروسطی پنجاب ، خیبرپختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کاامکان ہے،اس دوران بلندپہاڑوں پرہلکی برف باری اورژالہ باری بھی متوقع ہے۔ چھور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ کالام ،استور اور ہنزہ کاموسم انتہائی سردہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.