29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آرمی چیف کی صدارت میں 137ویں کورکمانڈرکانفرنس
جنگ نیوز -
راولپنڈی…آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے اپنی صدارت میں ہونے والی کورکمانڈرکانفرنس میں قبائلی علاقوں میں استحکام کے لئے کئے گئے آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیاہے، انہوں نے شانگلہ اور بونیر کا کنٹرول فوج سے سول انتظامیہ کو منتقلی کے آغاز کو سراہا۔آئی ایس پی آرکے مطابق جی ایچ کیوراولپنڈی میں ہونے والی 137ویں کورکمانڈرکانفرنس کے شرکا کو پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر جامع بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پرجنرل کیانی نے سیلاب زدہ علاقوں میں آرمی فارمیشن کی تعمیرنوکی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ شرکا نے مختلف پیشہ ورانہ امور پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔