تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پی پی ذوالفقار مرزا کے بیان پر اپنی پالیسی واضح کرے،فاروق ستار

جنگ نیوز -
لاہور…ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ لاہورمیں 10اپریل کا جلسہ بیلٹ کے ذریعے انقلاب کا آغاز ثابت ہوگا اور پنجاب کے نوجوان انقلاب کا ہراول دستہ بنیں گے۔ پی پی ذوالفقار مرزا کے بیان پر اپنی پالیسی واضح کرے پھر جواب دوں گا۔ لاہورمیں قذافی اسٹیڈیم کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ انکاقافلہ تخت لاہور سے روانہ ہوکر اسلام آباد پہنچ کر دم لے گا۔ انکا کہناتھاکہ جاگیرداری ختم کیے بغیر انتہا پسندی اور دہشت گردی پرقابو نہیں پایا جاسکتا۔ فاروق ستار نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب، گورنر ، تحریک انصاف اورجہانگیربدر کو بھی جلسے میں شرکت کی دعوت دینگے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ذوالفقار مرزا کے بیان پر پالیسی سے آگاہ کرے پھر جواب دوں گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.