29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ار کا ن رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم سے ملاقات ،بیٹے کی خیریت دریافت کی
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سلیم شہزاداورانیس ایڈوکیٹ نے آج لندن کے مقامی اسپتال جاکروزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے سید حیدرگیلانی کی عیادت کی ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وہاں وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے ملاقات کی اورقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ان کے صاحبزادے سید حیدرگیلانی کی خیریت دریافت کی اوران کی صحتیابی کیلئے دعاکی ۔ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے عیادت کیلئے آنے پر ایم کیوایم کے ارکان کاشکریہ اداکیا۔اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر واجدشمس الحسن بھی موجود تھے جبکہ ایم کیوایم کے وفدمیں انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے رکن اورسابق حق پرست ٹاوٴن ناظم اظہاراحمدخان بھی شامل تھے۔