تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پیمرا کا جیوکے نوجوانوں کے چینل آگ ٹی وی کو بند کرنے کا حکم

جنگ نیوز -
کراچی…پیمر اکی جانب سے کچھ کیبل آپریٹرز کو جیوکے نوجوانوں کے چینل آگ ٹی وی کو بند کرنے کے زبانی احکامات دیے گئے ہیں ،جس پر کچھ کیبل آپریٹرزنے آگ ٹی وی کی نشریات بند کردی ہیں۔حکومت کی جانب سے جیواورجنگ گروپ کے خلاف انتقامی کارروائی جاری ہے،پیمرا کے زبانی احکامات کے بعد کئی کیبل آپریٹرز نے آگ ٹی وی کی نشریات بند کردی ہیں ، جیوسوپر پیمرا کی وجہ سے آئی پی ایل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ نہ دکھانے پر اپنے ناظرین سے معذرت کرچکا ہے ،لیکن حال ہی میں یہ ٹورنامنٹ آگ ٹی وی سے دکھانے کا اعلان کیا گیا تھا تاکہ ملک بھر کے عوام کرکٹ کو انجوائے کرسکیں لیکن پیمرا نے ایک بار پھر اسے روک دیاہے۔حکومت کی حمایت سے پیمر اکو جیو اور جنگ گروپ کو مالی نقصان پہنچانے کا ہدف دیا گیا ہے یہ بھی نوٹ کیاجاسکتا ہے کہ جنگ اور جیو گروپ کے سرکاری اشتہا رات گذشتہ سال سے بند ہیں ،موجودہ دور حکومت میں جیو کی نشریات کو کئی بار بند کیا جا چکا ہے اور جیو گروپ کو مالی نقصان پہنچانیکیلئے حکومت نے کئی لائسنسوں کا اجرا روکا ہوا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.