تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان سے تابکاری کا بہت کم حصہ پاکستان پہنچ گیاہے،پی اے ای سی

جنگ نیوز -
اسلام آباد...پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے کہا ہے کہ جاپان کے فوکوشیما ایٹمی پاور پلانٹ سے تابکاری کا بہت ہی کم حصہ پاکستان پہنچ گیا ہے، تاہم یہ واضح کیا ہے کہ کسی قسم کا خطرہ ہے اور نہ ہی احتیاطی تدابیر کی ضرورت۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین، امریکا، جنوبی کوریا، برطانیہ اور اسکاٹ لینڈکی طرح ائربورن ریڈیو ایکٹیو آیوڈین کے تابکاری اثرات پاکستان میں بھی پائے گئے ہیں۔ فاصلہ زیادہ ہونے اور ہوا میں تحلیل ہونے کے باعث تابکاری کے اثرات بہت کم ہیں۔ اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق پاکستان میں ریڈیو ایکٹیو آیوڈین کی مقدار انتہائی کم ہے، جو کہ صحت اور ماحول کے لیے مضر نہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.