29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وزیراعلیٰ سندھ سے وفاقی وزیر خورشید شاہ اور برازیل کے سفیر کی ملاقات
جنگ نیوز -
کراچی…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور محنت و افرادی قوت خورشید شاہ نے ملاقات کی ۔وزیر اعلی ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر بلدیات سندھ آغا سراج درانی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو غلام علی پاشا، سیکریٹری صحت ہاشم رضا زیدی سمیت دیگرنے شرکت کی ۔ملاقات میں سید خورشیدشاہ نے وزیر اعلیٰ کو اپنے حلقہ میں رواں اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور دیگر معاملات سے آگاہ کیا۔وزیر اعلی سندھ نے اس موقع پرمتعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ سکھر اور دیگر علاقوں میں مطلوبہ مسائل پر بھرپور توجہ دے کر انہیں جلد حل کیا جائے۔دریں اثناء جمہوریہ برازیل کے سفیر ALFREDO LEONIنے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر گفت گو کی۔وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں برازیل کے سفیر نے سید قائم علی شاہ کو بتایا کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور یہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی حکومت کی تین سالہ کارکردگی اور مختلف شعبوں میں کئے گئے حکومتی اقدامات سے برازیل کے سفیر کو آگاہ کیا۔