29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
تنہائی کے شکار افرادخطرناک حد تک موٹے ہوسکتے ہیں،تحقیق
جنگ نیوز -
ہیوسٹن...جدیدتحقیق کے مطابق زیادہ میل جول پسند نہ کرنے والے اور تنہائی کے شکار افرادخطرناک حد تک موٹاپے کا شکار ہوسکتے ہیں۔جدید ٹیکنالوجی نے دنیا کوگلوبل ولیج بنادیاہے۔لیکن اس دور میں بھی بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جوتنہائی کا شکار ہیں۔امریکی شہرہیوسٹن میں ویٹ منجمنٹ سینٹر کی تحقیق کے مطابق تنہائی اور جذباتی تناؤ کے شکار افراد کھانے میں سکون محسوس کرتے ہیں۔اس لئے بے تحاشا کھاتے ہیں اور ایسے لوگ موٹاپے کی خطرناک حد کو چھوسکتے ہیں،ماہرین کے مطابق جذباتی دباؤ اور تنہائی سے نکلنے کے لئے جذبات کااظہار کرنامفید ہے۔