تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خواجہ آصف اور کامران خان سے الطاف حسین کا اظہار افسوس

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مسلم لیگ (ن ) کے رہنما ء و رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے خواجہ آصف سمیت مرحومہ کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنا ن آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔(آمین)دریں اثناء قائد تحریک الطاف حسین نے ایم کیویم مرکزی الیکشن سیل کے رکن کامران خان کی والدہ محترمہ رئیسہ بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں انھوں نے مرحومہ کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنا ن آپ کے غم میں شامل ہیں ، الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔(آمین)۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی مرکزی الیکشن سیل کے رکن کامران خان کی والدہ محترمہ رئیسہ بیگم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)َ۔علاوہ ازیں بین الاقوامی جماعت ِ فریدیہ کے سر براہ اور کوٹ مٹھن شریف کے پیر خواجہ شریف محمد کوریجا نے متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام اتوار 10 اپریلکو لاہور میں ہونے والے جلسہ ”استحکام پاکستان“ کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے اُمید ظا ہر کی ہے کہ ایم کیوایم پنجاب میں جلد جاگیر دارانہ ،وڈیرانہ نظام کا خاتمہ کرکے یہاں کے 98فیصد غریب و مظلوم عوام کو انکے بنیادی حقوق دلائے گی اور لاہور میں ایم کیوایم کاجلسہ استحکام پاکستان اورپنجاب کے غریب و مظلوم عوام کے اتحا د کا مظہر ثابت ہوگا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.