29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بھٹو پھانسی کیس صدارتی ریفرنس کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل
جنگ نیوز -
اسلام آباد..سپریم کورٹ کا 17رکنی بینچ پیر سے این آر او نظر ثانی کیس کی سماعت شروع کر رہا ہے۔ جب کہ 13اپریل کو بھٹوپھانسی کیس ری اوپن کرنے کے لیے صدارتی ریفرنس کی سماعت بھی کی جائے گی۔سپریم کورٹ کی طرف سے آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقدمات کی کازلسٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ کاز لسٹ کے مطابق این آر او نظر ثانی کیس کی سماعت کے لیے چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں فل کورٹ تشکیل دی گئی ہے۔عدالت نے این آر او نظر ثانی کیس میں وفاق کے وکیل کمال اظفر کو بھی نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوں ۔ بھٹوپھانسی کیس ری اوپن کرنے کے لیے وفاقی وزارت قانون کی طرف سے داخل کیے گئے صدارتی ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس سائر علی اور جسٹس غلام ربانی پر مشتمل تین رکنی بینچ 13اپریل کو کرے گا ۔جب کہ 13اپریل ہی کو اسٹیل ملز کرپشن کیس اور لاپتا افراد کیس کی سماعت بھی کی جائے گی 14اپریل کو این آئی سی ایل کرپشن کیس کی سماعت ہو گی۔