تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب بھر میں سی این جی ڈیلرز، پٹرول پمپ مالکان کا ہڑتال کا اعلان

جنگ نیوز -
لاہور...سی این جی ڈیلرز اور پٹرول پمپ مالکان ایسوسی ایشن نے 13 اپریل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلانچیئرمین سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہفتے میں دو روز گیس بند اور 5 روز گیس پریشر کم رہتا ہے ،جبکہ پٹرول اور ڈیزل پر کمیشن کم اور منافع نہ ہونے کے برابر ہے،ان حالات میں سی این جی سیکٹر کا چلنا مشکل ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات نہ مانے تو 13 اپریل سے صوبے بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز اور پٹرول پمپ بندکرکے غیرمعینہ مدت کیلیے ہڑتال کی جائیگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.