29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اسرائیل کی غزہ پر بمباری ، حماس کے رہنما سمیت12 افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس ... اسرائیل کی غزہ میں بمباری سے حماس رہنما سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جمعے کے روز غزہ پٹی پر بمباری کی، جس سے دو خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جوابی حملے میں حماس نے اسرائیل حدود میں6 راکٹ داغے، حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملے میں حماس کا ایک کمانڈر زخمی ہوا ہے۔اسرائیلی فضائیہ نے اعتراف کیا ہے فضائیہ کے ایک حملے کے دوران شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ خبرایجنسی کے مطابق آخری اطلاعات تک غزہ پٹی پر اسرائیل کے بغیرپائلٹ کے طیاروں کی پروازیں جاری تھی۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے جنوبی علاقے میں بھی بمباری کی گئی جس سے حماس کمانڈر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔