تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکا میں بجٹ تجاویز ڈیڈ لائن ختم ہونے میں چند گھنٹے رہ گئے

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان بجٹ تجاویز پراختلافات یوں ہی برقرار رہے توپاکستانی وقت کے مطابق صبح 9بجے امریکی حکومت شٹ ڈاون کاشکار ہوجائے گی۔دونوں جماعتوں کے درمیان سمجھوتہ نہیں ہو پارہا۔بجٹ تجاویزپراختلافات نے امریکی حکومت شٹ ڈاون ہونے کی لہرتیزکردی ہے۔ اگر بجٹ سے متعلق دونوں سیاسی قوتوں کے درمیان کوئی مفاہمت نہ ہوئی تو 8 لاکھ سرکاری ملازمین اور 21 لاکھ غیر سرکاری ملازمین عارضی طور پر بے روز گار ہوسکتے ہیں۔اس کے علاوہ صحت، قومی پارکس اور جان بچانے والے دیگر اداروں کے علاوہ باقی تمام سرکاری خدمات بند ہوجائیں گی۔کیلے فورنیاکے ساحلی علاقے میں جہاں بڑی تعدادمیں فوجیوں کی رہائش ہے،لوگوں میں بے روزگاری کاخدشہ بڑھ گیاہے۔ایک اہلکارنے کہاکہ اسے یہ بالکل نہیں بھارہاکہ وہ دورجاکر ایساکام کرے کہ جس میں جان بھی دیناپڑسکتی ہواورالٹی مارکھائے۔ ایک خاتون نے کہاکہ مشکل صورتحال ہے،عام آدمی ماہانہ چیک پرگزاراکرتاہے اورجمع پونجی نہ ہوتوبل کیسے اداکرے گا۔ بجٹ پربحث ایک ہفتے کے لیے بڑھانے کی خاطرری پبلکنز نے اخراجات سے متعلق کم مدت کابل منظورکیاہے جس سے وزارت دفاع کے اخراجات پوراکرلیے جائیں گے مگر سینیٹ کے ڈیموکریٹ قائدنے اخراجات میں کٹوتی کے سبب اسے مستردکردیاہے۔اورصدراوباماکاکہناہے کہ وہ اسے ویٹو کردیں گے۔ایوان کے اسپیکرکویہ منظورنہیں۔اسپیکرایوان نمائندگان جان بینرنے بتایاکہ صرف ایک وجہ سے سمجھوتہ نہیں ہوسکااوروہ اخراجات کامسئلہ ہے۔پالیسی معاملات پر اتفاق رائے قریب ہے مگرامریکی عوام جانناچاہتے ہیں کہ وائٹ ہاؤس اورسینیٹ اخراجات میں کٹوتی پرکب سنجیدہ ہوں گے۔ اختلافات کی جڑرواں مالی سال کے لیے رقم کاتعین ہے۔ ری پبلکنزنے بجٹ کے لیے مختص رقم میں سے61ارب ڈالرکٹوتی کی تجویزدی ہے جس میں اسقاط حمل کے لیے 75ملین پاونڈ کی رقم کی کٹوتی بھی شامل ہے اورکم آمدنی والے طبقے کی خواتین کینسرکی اسکریننگ اوربلڈپریشرچیک نہیں کراسکیں گی۔ڈیموکریٹس کویہ کسی صورت قبول نہیں ۔سینیٹ کے ڈیموکریٹ لیڈرنے کہاکہ ایوان نمائندگان کے اسپیکرکے پاس واضح چوائس ہے۔اورزیادہ وقت نہیں ہے یاتووہ اپنے کہے پرجمے رہیں اوروفاقی خسارہ کم کریں یاامریکا کی حکومت کوشٹ ڈاون کردیں صرف خواتین کے ہیلتھ کئیرمعاملے پرری پبلکنزپرسوشل ایجنڈہ چلانے جبکہ ڈیموکریٹس پر اخراجات میں کٹوتی سے نظریں چرانے کاالزام ہے اوردونوں جماعتوں کی کوشش ہے کہ شٹ ڈاون ہوتواسکیذمہ داری دوسرے پرعائدکی جائے۔مبصرین کے نزدیک شٹ ڈاون ہوا تویہ امریکامیں ملکی بحران سے زیادہ اسکی جگ ہنسائی کاسبب بنے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.