تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جیوسوپر کی بندش: صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر کی مذمت

جنگ نیوز -
پیرس ... جیوسوپر کی بندش پر صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرنے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جنگ گروپ اور جیوٹی وی سمیت میڈیا کو حراساں کرنا باعث تشویش ہے۔اپنے ایک بیان میں عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر نے پیمرا کی جانب سے جیوسوپر کی بندش پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بنیادی کام تک محدود رہے، بیان میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے جنگ گروپ اور جیوٹی وی سمیت میڈیا کو حراساں کرنا باعث تشویش ہے، عالمی صحافتی تنظیم نے جنگ گروپ اور جیو ٹی وی کی آمدنی کو محدود کرنے کے کسی بھی قسم کی کاروائی کی مذمت کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پیمرا اپنے بنیادی کام تک محدو رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.