29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
نائیجیریا:انتخابات کے دوران دھماکے،12افراد ہلاک
جنگ نیوز -
نائیجیریا:انتخابات کے دوران دھماکے،12افراد ہلاک
ابوجا …نائیجیریا میں جاری پارلیمانی انتخابات کے دوران الیکشن آفس اور پولیس کے دفتر پر دھماکوں میں12 افراد ہلاک ہوگئے۔خبرایجنسی کے مطابق نائیجیریاکے دارالحکومت ابوجا میںSuleija کے قریب الیکشن آفس کی آفس میں دھماکے سے آٹھ افراد ہلاک اور26 زخمی ہوگئے، جبکہ شمال مشرقی نائیجیریا میں پولیس پوسٹ پر ہونے والے دھماکے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ نایجیریاکے صدر گڈلک جوناہتھن نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملوں کا مقصد نائیجیریا کے شہریوں میں خوف پیدا کرنا اور پرامن انتخابات کے عمل کو متاثر کرنا ہے۔