29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکامیں قیمتی ہیرے نیلامی سے پہلے نمائش کے لیے پیش
جنگ نیوز -
امریکامیں قیمتی ہیرے نیلامی سے پہلے نمائش کے لیے پیش
نیویارک… امریکامیں قیمتی ہیرے نیلامی سے پہلے نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں ، دلفریب گلابی ہیرا1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد قیمت میں فروخت ہوگا۔نیو یارک میں ایک ہیرے فروخت کرنے والے ایک کمپنی نے بیش قیمت ہیرے نمائش کے لیے پیش کیے ہیں، جن میں سر فہرست 10 قیراط کا ایک دل کش گلابی ہیرا ہے۔ نیلام کمپنی کی انتظامیہ کو امید ہے کہ یہ گلابی ہیرا 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد قیمت میں فروخت ہوگا۔ اس کے علاوہ کولمبیائی زمرد اورہیروں کا نیک لیس ،بروچ، اور دیدہ زیب آویزے اور ہیروں کے ان گنت دیگر زیورات بھی فروخت کیے جائیں گے۔ نیلام کا آغاز 12 اپریل سے ہوگا۔