29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی :ناظم آباد اور سہراب گوٹھ میں فائرنگ ، تین افراد زخمی
جنگ نیوز -
کراچی :ناظم آباد اور سہراب گوٹھ میں فائرنگ ، تین افراد زخمی
کراچی…کراچی کے علاقے ناظم آباد اور سہراب گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر 2 میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد زخمی ہوگئے،جن کی شناخت 22 سالہ ثاقب اور 21 سالہ شاہ نور کے نام سے ہوئی ہے،سہراب گوٹھ کے علاقے میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ قاسم نور زخمی ہوگیا،جسے طبی امداد فراہم کرنے کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔