29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جرمنی: ایک موٹر وے پر مٹی کا طوفان ،80 گاڑیاں تباہ
جنگ نیوز -
جرمنی: ایک موٹر وے پر مٹی کا طوفان ،80 گاڑیاں تباہ
برلن…جرمنی میں ایک موٹر وے پر مٹی کے طوفان کے باعث80 گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔جرمنی کے شہر راس ٹاک کی اے 19 شاہراہ پر اچانک آنے والے مٹی کے طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔عام طور پر اس شاہراہ پر ٹریفک کا رش رہتا ہے اور چھوٹی بڑی گاڑیاں انہتائی تیز رفتاری سے یہاں سے گزرتی ہیں۔پولیس کے مطابق شاہراہ پر80گاڑیاں ایک دوسرے سے بری طرح ٹکراگئیں۔حادثے میں چھوٹی اور کئی بڑی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 27 زخمی بھی ہوئے ۔