تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

نیدرلینڈزمیں جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی لگانے کی تیاری

جنگ نیوز -
نیدرلینڈزمیں جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی لگانے کی تیاری

ایمسٹرڈیم…نیدرلینڈزمیں جانوروں کے ذبح پر اس ماہ پابندی لگانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ یہ اقدام اس ملک میں کیاجارہاہے جہاں پارٹی فاردا اینی ملز کے افراددنیامیں پہلی بار پارلیمنٹ تک پہنچے ہیں ۔یورپی یونین کے ملک نیدرلینڈزمیں جانوروں کے ذبح پرپابندی کے قانون کی تیاری سے مسلمانوں میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے۔جانوروں کے حقوق کی علمبردارجماعتوں اور فریڈم پارٹی کے بے جوڑملاپ سے یہاں اس بات کی تیاری کی جارہی ہے کہ گوشت ان جانوروں کاکھایاجائے جنہیں کاٹتے ہوئے کم تکلیف پہنچائی گئی ہو۔پارٹی فارداینی ملز(جماعت برائے حیوانات)کی لیڈرنے توقع ظاہرکی کہ اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت ذبح پرپابندی کے حق میں ووٹ دے گی جوان 20لاکھ جانوروں کے لیے اچھی خبرہوگی جوہر سال ذبح ہوتے ہیں۔تقریباڈیڑھ کروڑآبادی والے نیدرلینڈزمیں دس لاکھ مسلمان اور50ہزاریہودی آبادہیں ۔پارٹی فاردااینی ملز کویہ شق بھی منظورنہیں کہ مسلمانوں کے لیے حلال اوریہودیوں کے لیے کوشرگوشت ہوناچاہیے۔اسے صرف بے ہوش جانوروں کازبح منظورہے۔یہودیوں کوحیرت ہے کہ اچانک اراکین پارلیمنٹ کے دل میں جانوروں کادردکیسے جاگ گیا۔نیدرلینڈزکے ربی نے کہاکہ یہودی اس پرحیرت ذدہ ہیں۔اس ملک میں یہودی چارسوسال سے ہیں اورکوشر کے خلاف قانون مذہبی آئینی حقوق سلب کرنے کے برابرہے۔جانورذبح کرنے کے بجائے جھٹکے سے مارے گئے تویہ گوشت کھانامسلم آبادی کی اکثریت کے لیے ناممکن ہوجائے گا۔اورمہنگاحلال گوشت درآمدکرناپڑے گا۔حلال کریکٹ کے ڈائریکٹرنے کہاکہ اگرقانون ہی بن گیا۔تواحتجاج کے سواچارہ نہیں اورمسلمان اسکے خلاف بڑامظاہرہ کریں گے۔نیدرلینڈزمیں گوشت 5ارب یوروکی صنعت ہے۔دائیں اوربائیں بازوکی جماعتیں بل کے حق میں ہیں تاہم سنٹریسٹ ابھی فیصلہ نہیں کرپائیں۔کئی مسلم رہنماوں کاکہناہے کہ ایساکیاہے کہ اراکین پارلیمنٹ جانوروں سے محبت کر رہے ہیں اورانسانوں کونظراندازکرنے پرتل گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.