تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکا : بجٹ پر ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس میں اتفاق رائے ہوگیا

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکامیں ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان بجٹ تجاویز پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔جس کے بعد شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے مطابق بجٹ تجاویز پر دونوں جماعتوں میں اتفاق رائے ہوگیا ہے ۔جس کے بعد آج ایوان نمائندگان میں ووٹنگ ہوگی ۔مبصرین کے مطابق اگر بجٹ سے متعلق دونوں سیاسیجماعتوں کے درمیان کوئی مفاہمت نہ ہوتی تو 8 لاکھ سرکاری ملازمین اور 21 لاکھ غیر سرکاری ملازمین عارضی طور پر بے روز گار ہوسکتے ہیں۔اس کے علاوہ صحت، قومی پارکس اور جان بچانے والے دیگر اداروں کے علاوہ باقی تمام سرکاری خدمات بند ہوجائیں گی۔اس لئے دونوں جماعتوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجٹ تجاویز پر اتفاق کرلیا ہے۔تاہم اس معاملے پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رہیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.