تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی،ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں ٹریفک حادثے ناگن چورنگی پر مسافر بس الٹ گئی، جبکہ ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ۔ کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی ،نارتھ کراچی کے علاقے دو منٹ چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ واقعے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشوشناک بتائی جاتی ہے ۔حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرک کو آگ لگا دی ۔جس پر فائر بریگیڈنے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابو پایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.