29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی،ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے ناظم آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں جہانگیر آباد میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے سڑک پر کھڑے ایک شخس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا واقع کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچ کروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ،مقتول کی شناخت ثاقب کے نام سے ہوئی۔