29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنیوالو ں کو تحفظ دیاجاتاہے،امریکا
جنگ نیوز -
واشنگٹن…انسانی حقوق کی امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والو ں کو تحفظ دیا جاتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں خواتین پر تشدد، چائلڈ لیبر ، کرپشن اور مذہبی اقلیتوں سے نارواسلوک پر تشویش ہے۔رپورٹ میں پاک فوج پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فوج اپنی کارروائیوں کے لیے سول انتظامیہ کو جواب دہ نہیں اور خود مختار حیثیت سے آپریشن کرتی ہے۔رپورٹ میں حکومت پاکستان کے جنسی تشدد پر قانون سازی اور پارلیمنٹ میں اقلیتوں کو نشستیں الاٹ کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔