تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کوئٹہ،زلزلے کے ریڈ زون میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی

جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود کوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والی عمارتوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو سکی۔کوئٹہ ملک کا واحد صوبائی دارلحکومت جہاں ابھی تک بلڈنگ کنڑول اتھارٹی کا قیام عمل میں نہیں آیا۔۔ کوئٹہ میں 1935کے زلزلے کے بعد 1937میں برٹش حکومت نے بلڈنگ کوڈ رائج کیا جو آج تک یہاں نافذ ہے 1990میں بلوچستان ہائی کورٹ نے حکومت کو بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والی عمارتوں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کی لیکن اس پر عملدرامد نہین ہوسکا 1992میں حکومت بلوچستان نے بلڈنگ کوڈ پرنظرثانی کا فیصلہ کیا جس کیلئے ایک کمیٹی بھی بنائی گئی جس نے 1996میں نئے بلڈنگ کوڈ کے بائی لاز بھی بنا کرحکومت کو بھیجے مگرپندرہ سال بیت جانے کے باوجود یہ قوانین منظورنہیں ہوسکے جبکہ صوبے کو وجود میں آنے کے چالیس سال کے باوجود کوئٹہ میں بلڈنگ کنڑول اتھارٹی کا قیام عمل میں نہیں آیا۔ماہر تعمیرات کا کہنا ہے کہ جب تک کوئٹہ میں ایک بلڈنگ کنڑول اتھارٹی کے ادارے کاقیام عمل میں نہیں آئے گا اس وقت تک شہرمیں بلڈنگ کوڈ پر عملدرآمد کرانا مشکل ہے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نسیم لہڑی نے کہا ہے کہ پچھلے دس سالوں میں کوئٹہ شہرمیں بلڈنگ کوڈ کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی ہوئی ہے جسے راتوں رات نہیں گرایاجا سکتا ہے،تاہم اب بلڈنگ کوڈ پر سختی سے عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ کمشنر کوئٹہ نسیم لہڑی نے کہاکہ زلزلے اورکسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن اپنے وسائل کے مطابق تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہرمیں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ جس کیلئے اب ایک ویجیلینس اینڈ کنڑول سیل قائم کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ اتھارٹی کا ادارہ علیحدہ سے موجود نہیں ہے، تاہم اس حوالے سے میٹروپولیٹن میں ایک سیکشن کام کررہاہے، کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ کوئٹہ میں بلڈنگ کنڑول اتھارٹی کے قیام کیلئے تجویز حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔جیونیوزسے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان طاہرمنیر منہاس نے کہا کہ مجھے یہ تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں ہے کہ کوئٹہ میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جاسکے، تاہم اس حوالے سے جامع اقدامات کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور بلند عمارتوں کاسروے کرنے کی زیر تجویز ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بتایا کہبلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی کی روک تھام کے ساتھ ساتھ عوام میں شعور بیدار کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.