تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستان کمزور ،لیکن ناکام ریاست نہیں،ا کنامسٹ

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک… برطانوی جریدے’اکنامسٹ ‘ نے پاکستان کے حوالے سے شائع دو نئی کتابوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کمزور ہو سکتا ہے لیکن ایک ناکام ریاست نہیں،پاکستانی معاشرہ مضبوط ہے اور طالبان کے اسلامی انقلاب کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ پاکستان کو گیندکی سی صورتحال کا سامنا رہا جو کبھی فوجی اور کبھی سویلین حکومتوں کے ہاتھ میں رہی۔ پاکستان نہ تو بہتر طریقے سے ترقی کر سکا اور نہ ناکام ہوا۔ اس ملک کو نہ تو انتہا پسندی خانہ جنگی میں تبدیل کرسکی اور نہ اس انتہا پسندی کو ختم کیا جاسکا۔ برطانوی جریدے’اکنامسٹ ‘ کے مطابق پاکستان کی آبادی پوری عرب دنیا کی آبادی کے نصف سے زیادہ ہے۔گزشتہ تین دہائیوں سے پاکستان عالمی سپر پاور کے ساتھ جنگ میں شامل ہے۔ اخبار کہتا ہے کہ پاکستان انتہاپسندی کا شکار ہے جس نے گزشتہ چار سال میں30ہزار پاکستانیوں کی جان لے لی۔جغرافیائی سیاست کے تناظر میں پاکستان ایسے خطے میں ہے جہاں جوہری تنازع ہونے کاسب سے زیادہ امکان ہے۔اس قوم نے بہادری سے تین بار فوجی آمروں کا مقابلہ کیا اور جمہوریت کوناکام بنانے کی کوششوں کا بھی مقابلہ کیا۔ پاکستان کے حالات مشرق وسطیٰ کے برعکس ہیں لیکن پُر امید بھی نہیں۔آج کل پاکستان کا نام ایک ناکام ریاست کے طور پر اچھالا جاتا ہے لیکن مصنفنے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کمزور ہو سکتا ہے لیکن اس کے خیال میں پاکستانی معاشرہ بہت مضبوط ہے۔ جو اس کو جدید بنانے کی کوشش میں ہے۔جمہوریت روایتی معاشرے کی وجہ سے مروجہ اصولوں پر پنپ نہیں پائی۔سیاست پر بڑے زمین داراور قبائلی سردار قابض ہیں جو ملکی معیشت اور سول اداروں کی ترقی نہیں چاہتے۔بلکہ اپنی وراثت کوخاندان یا قبیلے میں تقسیم کرنے تک محدود ہیں۔2008میں تین بلوچ لڑکیوں کو گولیاں مار کر زندہ دفن کردیا گیا کیونکہ انہوں نے خاندان میں شادی سے انکار کردیا تھا اس روایت کی پیپلز پارٹی کے ایک سینیٹر نے بھر پور حمایت کی۔ اس کو بعد میں وفاقی وزیر بنایا گیا۔ پاکستانی معاشرے کی نسل در نسل فطرت میں مزاحمت سے طالبان کو مدد ملی۔ پاکستان کا تعلیم یافتہ نوجوان بلند آواز میں کہتا ہے کہ اس سرزمین پر کون ہوگا جو ایک سابق بس کنڈیکٹر کو اپنا رہنما بنائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.