تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سربیائی کھلاڑی جوکووچ گھٹنے کی انجری کے باعث مونٹی کارلو اوپن سے باہر

جنگ نیوز -
مونٹی کارلو…سربیائی کھلاڑی نوواک جوکووچ کی 26مسلسل فتوحات کی قطار کو بریک لگ گیا،گھٹنے کی انجری کے باعث مونٹی کارلو اوپن سے دست بردار ہو گئے۔ عالمی نمبر دو کھلاڑی نوواک جوکووچ آئندہ ہفتے شروع ہونے والے ایونٹ مونٹی کارلو اوپن سے دست بردار ہو گئے ہیں، گھٹنے کی انجری میں مبتلا سربیائی کھلاڑی پر امید ہیں کہ کورٹ میں انکی واپسی جلد ہوگی، اور وہ اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھیں گے، گذشتہ ہفتے میامی اوپن کے فائنل میں جوکووچ نے عالمی نمبر ایک رافیال نڈال کو شکست دے کر مسلسل 26ویں کامیابی حاصل کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.