29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مقبوضہ کشمیر، مولاناشوکت شاہ کے قتل کے خلاف مکمل ہڑتال
جنگ نیوز -
سری نگر…مقبوضہ کشمیر میں معروف کشمیری دینی عالم مولانا شوکت شاہ کے قتل کے خلاف آج مکمل ہڑتال ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئر مین میر واعظ عمرفاروق ، بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے دی ہے۔ مولاناشوکت گزشتہ روز سرینگر کے علاقے مائسمہ میں واقع ایک مسجد کے قریب بم دھماکے میں اس وقت شہید ہو گئے تھے جب وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جار ہے تھے۔دریں اثنا حریت رہنما سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے سرینگر کے علاقے لال بازارمیں واقع مولانا شوکت شاہ کے گھر جا کر انکے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔