29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملک کے وسطی،بالائی علاقوں میں2روز تک بارشوں کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…بارشیں دینے والا نیا موسمی سسٹم شروع ہونے سے ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں آج سے آئندہ دو روز تک تیز ہوائیں چلنے اور بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئٹہ، قلات، ژوب اور سکھر ڈویژنز میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ، آئیندہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ،ژوب،قلات ڈویژنز سمیت بالائی سندھ کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، کشمیر ، گلگت بلتستان ، راول پنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، ڈی جی خان اور فیصل آباد ڈویژنز میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے ، آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی ایک ڈگری سنٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔