29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ریشے دارپھل اور سبزیاں نظام ہاضمہ کیلئے مفید ہیں، امریکی محقیقین
جنگ نیوز -
نیویارک…ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ریشے دارپھل اور سبزیاں کھانے سے نہ صرف نظام ہاضمہ پر بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ دل کے امراض اور کینسر سے بچاؤ میں بھی مددملتی ہے۔امریکن ڈائیٹک ایسوسی ایشن کی تحقیق کے مطابق ریشے دار خوراک صحت کے لئے بہت ضروری اور مفید ہے۔خوراک میں ایسے پھل اور سبزیوں کا استعمال جن میں وافر مقدار میں ریشہ موجود ہوں نہ صرف نظام ہضم کو بہتررکھتا ہے بلکہ ان سے ٹائپ ٹو ذیابیطس ، دل کی بیماریوں اور کینسر کے خطرات بھی کافی حد تک کم ہوجاتے ہیں ۔ماہرین کے مطابق ایسی غذائیں خون میں کولیسٹرول کی سطح بھی متوازن رکھتی ہیں۔