تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ابھیشک بچن فلم دم مارو دم میں پھر گلوکار بن گئے

جنگ نیوز - ممبئی…بالی ووڈ کے جونیئر بچن ابھیشک گو کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اب تک کامیابی سے اپنے قدم نہیں جما پائے ہیں لیکن نت نئے تجربات کرنے سے وہ پھر بھی نہیں چوکتے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہدایتکار روہن سپی کی حالیہ فلم "دم مارو دم"کے لیے ایک بار پھر ابھیشک بچن گلوکاری کے میدان میں کود پڑے ہیں۔فلم بلف ماسٹر میں Right Here Right Nowگانا گا کر کامیابی حاصل کرنے والے ابھیشک نے اپنی نئی فلم "دم مارو دم" میں اداکاری کیساتھ ساتھ گلوکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں اورہپ ہاپ گاناThayn Thaynگایا ہے جسے پریتم چکر بتی نے کمپوز کیا ہے۔تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ پے در پے ناکام فلمیں دینے والے ابھیشک بچن کی یہ فلم جو 22اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے کامیابی حاصل کرپاتی ہے یا نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.