تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی ٹارگٹ کلنگ میں ایم کیو ایم ملوث ہے، منور حسن

جنگ نیوز -
کراچی…جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ بھٹو کیس ری کرنے سے نیا پنڈورا بکس کھل جائے گا، کراچی ٹارگٹ کلنگ میں ایم کیو ایم ملوث ہے۔پشاور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا کہ صدر آصف زرداری اپنے تین سالہ دور اقتدار میں اپنی بیوی کے قاتلوں کو نہیں پکڑ سکے وہ بھٹو کے قاتلوں کو کیا سزا دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں بلکہ امریکی مفادات کے تحفظ کی جنگ ہے، پاکستان کو فوری اس جنگ سے دستبردار ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن مسئلے کا حل ہوتا تو آج تین سال بعد دہشت گردی میں کمی ہوتی مگر حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ بہت سنگین ہے صرف بلوچستان میں دو سو ساٹھ خواتین لاپتہ ہیں۔ انہوں نے حکومت کے رویئے کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ این آر او پر عدالتی فیصلے کے نفاذ میں پس و پیش حکومتی ارادوں کا پتہ دیتی ہے ۔سید منور حسن نے کراچی ٹارگٹ کلنگ میں ایم کیو ایم کو ملوث قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کواکثریت کی بنیاد پر سندھ میں اپنی حکومت قائم کرنے چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.