تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کے جلسے کی دعوت قبول کرلی

جنگ نیوز -
لاہور…ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کاکہناہے کہ الطاف حسین پنجاب کے عوام کو مایوس نہیں کریں جبکہ پیپلزپارٹی نے اتوار کے روز لاہور میں ایم کیوایم کے ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔لاہور میں پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر کی رہائش گاہ پر ایم کیوایم کے وفد نے ڈاکتر فاروق ستار کی قیادت میں وفدنے ناشتے پران سے ملاقات کی اور کل ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔بعدازں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا کہ جلسے کے لئے پنجاب کے عوام کا ردعمل انتہائی حیرت انگیزہے جو ملکی سیاست کے لئے خوش آئندہے،اس سے پنجاب کی ساست میں مقابلے کارحجان پیداہوگا۔انھوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں جعلی ووٹرزلسٹوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.