تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ایچ ای سی کے7 ارب ،70 کروڑ ریلیز کرنے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزارت خزانہ نے ہائرایجوکیشن کمیشن کی روکی ہوئی7ارب70 کروڑ کی رقم فوری جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزارت خزانہ نے ایک خط کے ذریعے ہائرایجوکیشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ اپریل تا جون کی سہ ماہی کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص رقم ایچ ای سی مروجہ طریقہ کار کے تحت وصول کر سکتا ہے۔ وزارت خزانہ نے دوروز پہلے ہائرایجوکیشن کمیشن اور71 سرکاری جامعات کے لیے مختص سات ارب ستر کروڑ روپے کی رقم یہ کہہ کرروک دی تھی کہ ابھی ایچ ای سی کا مستقبل غیریقینی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.